خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مصر کے صدر کی شیخ محمد بن زاید کے قوم سے خطاب کی تعریف

خلیج اردو: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے قو م سے خطاب کی تعریف کی ہے۔

مصری صدر نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے بصیرت انگیز وژن کی قدر کی جو گزشتہ برسوں کے دوران بہت سے حالات میں ظاہر ہوا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں متحدہ عرب امارات اور دنیا اس سے مستفید ہو گی۔

اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر مصری صدر نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی برادرانہ اماراتی عوام سے کی گئی تقریر کو بڑی دلچسپی سے سنا جس میں انہوں نے خوشحالی، ترقی اور بھائی چارے کے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی داخلی اور خارجہ پالیسی کوواضح کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دانشمندانہ قیادت میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو مضبوط کرنے اور انہیں وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button