خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ بینیئل 15′ فروری سے شروع ہوگا

خلیج اردو: شارجہ آرٹ فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے زیر اہتمام شارجہ بینیئل کا15واں ایڈیشن اوراسکی 30ویں سالگرہ کی تقریبات 7 فروری سے 11 جون تک منعقد ہوں گی،جن میں 70 سے زائد ممالک کے 150 سے زائد فنکاراور تمام شعبوں کے افراد شرکت کریں گے۔

Okwui Enwezor کے تصورات پر مبنی اور فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر حور القاسمی کے زیرانتظام "تھنکنگ ہسٹاریکلی ان دی پریزنٹ”کے موضوع کے تحت ہونے والا شارجہ بینیئل 15،Enwezor کے بصیرت انگیز کام کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے عصری فن کو تبدیل کرتے ہوئےدنیا بھر کے اداروں اور شارجہ بینیئل سمیت بینیئلزکے ارتقا کو متاثر کیا۔

القاسمی نے70 نئے فن پاروں سمیت 300 سے زیادہ فن پاروں کی پیش کش کے ساتھ Enwezor کی پرپوزل کی تشریح اور وضاحت کی ہے۔ جو عصری دور میں ماضی کو تنقیدی طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس آرٹ ورک کے ساتھ ساتھ پرفارمنس، موسیقی اور فلم کا ایک وسیع پروگرام، امارت شارجہ کے 5 شہروں الذيد ،الحمرية ،كلباء ،خورفكان ،شارجہ اور قصبوں میں 18 سے زیادہ مقامات کو متحرک کرے گا۔

شارجہ کے تاریخی کوارٹرکے اندر موجود کئی ایک مقامات کے وینیوز ،جن میں فاؤنڈیشن کے ذریعے حال ہی میں بحال اور تبدیل کردہ فلائنگ ساسر اور كلباء

آئس فیکٹری کی عمارتیں شامل ہیں۔ان میں دوبارہ تعمیر شدہ ڈھانچے بھی شامل ہیں جو کبھی سبزی منڈی، میڈیکل کلینک اور کنڈرگارٹن کے طور پر استعمال ہورہے تھے ۔

القاسمی نے کہا کہ دو دہائیاں پہلے، انہوں نے Okwui کی ڈاکومینٹا 11 میں شرکت کی جس نے، مابعد نوآبادیات کو اپنانے کے ساتھ میرے کیوریٹری کے نقطہ نظر کو بدل دیا۔ ان کا ‘حال میں تاریخی طور پر سوچنا’ کا خیال بینیئل کے لیے ایک تصوراتی ڈھانچہ ہے، جسے ہم نے عزت دینے اور اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن کے اپنے ماضی، حال اور مستقبل کی عکاسی بھی کی ہے کیونکہ بینیئل کی 30 سالہ سالگرہ ہے۔ ہم دنیا بھر سے اور مقامی سامعین اور شرکا کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں تاکہ بینیئل موضوعات اور فنکاروں کے قومیت، روایت، نسل، جنس، اور تخیل کے بارے میں وسیع پیمانے پر نقطہ نظر پر غور کیا جا سکے۔

شارجہ امارت میں پھیلے ہوئے 18 مقامات – ورثے پر مبنی عمارتوں اور تاریخی مقامات سے لے کر 1900 کی دہائی کے اواخر کے جدید فن تعمیر اور عصری مقامات تک – شارجہ کی تاریخ کے مختلف لمحات کے ساتھ ساتھ اس کی متنوع کمیونٹیز اور مناظر کو آپس میں منسلک کرتے ہیں۔

300 سے زیادہ فن پاروں کے ذریعے، بینیئل نے اس مقامی سماجی تانے بانے میں سرایت شدہ فکر کی ایک ٹرانس کلچرل کائنات پیش کی ہے، جس میں شارجہ کے اپنے شاندار ماضی کو پوسٹ نوآبادیاتی سبجیکٹیوٹی کے ذخیرے کے طور پیش کیا گیا ہے ۔

روزمرہ زندگی اور مقامی روایات، پرفارمنس، کنسرٹس، ورکشاپس اور دیگر عوامی پروگراموں کے قریبی اور خیال سے جڑے مشاہدات مقامات کے ساتھ ساتھ ہر شہر میں واقع علاقائی آرٹ سینٹرز کو فعال کریں گے، جو کہ بینیئل کے چار ماہ کی مدت میں پوری امارات میں قابل رسائی ہوں گے۔

پرفارمنس اور تھیٹر پریزنٹیشنز پورے بینیئل میں پیش کی جائیں گی۔ گیبریلا گولڈر، حسن حجاج، رشيد هدلی، تانیا الخوری، دی لیونگ اینڈ دی ڈیڈ اینسبل اور الين موتافروری میں ابتدائی ہفتے کے دوران اپنے فنون پیش کریں گے۔ مارچ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مروة المقيط ، شيراز بيجو ، نايزہ خان اور اكيم توسان باک مارچ کے شروع میں پرفارم کریں گے۔ موسیقار يوسو ندور اور عبداللہ ابراہیم پر مشتمل میوزیکل پروگرام مارچ اور اپریل میں ہوں گے، جس میں اضافی پرفارمنس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button