خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

ٹروپکل طوفان ایان: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے شہریوں کومحتاط رہنے کی ایڈواَزری جاری کردی

خلیج اردو: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے فلوریڈا میں بسنے والے اماراتی باشندوں کواستوائی طوفان ایان کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جو مغربی کیوبا میں لینڈ فال کرنے اور فلوریڈا کی طرف بڑھنے سے پہلے شدت اختیار کرکے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا قوی امکان رکھتا ہے۔

سفارت خانے نے اماراتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سفارت خانے سے رابطہ میں رہیں- ایمرجنسی کی صورت میں متحدہ عرب امارات کے شہری سفارت خانے سے 0097180024 یا 0097180044444 نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

فلوریڈا میں حکام اور رہائشی اس طوفان ایان پر محتاط نظر رکھے ہوئے تھے کیونکہ امکان ہے کہ یہ ریاست کی طرف اپنے راستے میں ایک بڑا سمندری طوفان بن جائے گا۔

حکام نے فلوریڈا بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ طوفان کے لیے تیار رہیں جو کہ طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور بڑھتے ہوئے سمندروں کی شکل میں ریاست کے بڑے حصوں سے ٹکرائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button