خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ڈرائیو تھرو کے ذریعے کوویڈ ٹیسٹنگ سینٹر کھل گیا؛ ۵۰ درہم کےعوض ۶ گھنٹے میں نتائج حاصل کریں۔

خلیج اردو: شارجہ سٹی میونسپلٹی (SCM) نے امارات کا سب سے بڑا ڈرائیو تھرو کووڈ- ۱۹ ٹیسٹنگ سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

۵ ویں انڈسٹریل ایریا میں واقع مرکز شہری ادارے کی وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

میونسپلٹی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ "نیا خیمہ عوام کو آسانی اور تیزی سے ٹیسٹنگ سروس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ صارفین چھ گھنٹے کے اندر صرف ۵۰ درہم میں نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں،”

اس مرکز میں ایک وقت میں۱۶ گاڑیاں آ سکتی ہیں۔ یہ ہفتے کے تمام دنوں میں صبح ۷:۳۰ بجے سے رات ۱۱ بجے تک کھلا رہے گا۔

” شہری ادارے نے کہا کہ "یہ شارجہ میں ایک اضافی کوویڈ ۱۹ ٹیسٹنگ سینٹر ہے جو دوسرے مراکز پر دباؤ کو کم کرتا ہے۔ میونسپلٹی گاڑیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کا انتظام کرنے اور مختصر وقت میں ٹیسٹنگ مکمل کرنے کے لیے نئے مرکز میں ملازمین کی مطلوبہ تعداد فراہم کرے گی،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button