خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کاپرچم بردار بحری جہازعملے کے ۳۰ ارکان سمیت ایرانی ساحل پر ڈوب گیا۔

خلیج اردو: ایک اماراتی پرچم بردار کارگو جہاز جمعرات کو خلیج عرب میں ایران کے قریب خراب موسم کے باعث عملہ سمیت دریا برد ہوگیا، حکام نے بتایا کہ امدادی کارکن عملے کے تمام ۳۰ ارکان کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سالم المکرانی کارگو کمپنی کے آپریشنز مینیجر کیپٹن نزار قدورہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ السلمی 6 کو کھردرے اور طوفانی موسم کا سامنا کرنا پڑا، جسکی وجہ سے وہ الٹ گیا۔

کیپٹن نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے عملے کے ۱۶ ارکان کو بچا لیا گیا تھا۔ جسمیں 11 افراد لاِئف رافٹ پر چڑھ چکے تھے، جبکہ ایک شخص کو قریبی ٹینکر نے بچا لیا۔ تاہم، عملے کے دو ارکان ابھی تک پانی میں ہیں۔

قدورہ نے کہا کہ عملہ سوڈان، ہندوستان، پاکستان، یوگنڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیا کے شہریوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جہاز ام قصر، عراق کاریں اور دیگر سامان لے کر جا رہا تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا کہ یہ جہاز اسالویہ کے ساحل سے تقریباً 30 میل دور تھا۔ IRNA نے کہا کہ ایرانی امدادی کارکن جہاز تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

IRNA اور ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے جاری کردہ تصاویر السلمی 6 کی سابقہ ​​تصاویر سے مماثل ہیں، جو ایک رول آن، رول آف وہیکل کیریئر ہے۔

امریکی بحریہ کے 5ویں بحری بیڑے نے، جو مشرق وسطیٰ میں گشت کرتا ہے، فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button