خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر آج قوم سے خطاب کریں گے۔

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان آج اپنی قوم، اس کے شہریوں اور رہائشیوں سے خطاب کریں گے تاکہ مستقبل کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی اور عزائم کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔

یہ تقریر متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق آج شام 6 بجے قومی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر نشر کی جائے گی۔

صدر نے کل کچھ نمایاں مقام رکھنے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی کمیونٹیز اور دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

شیخ محمد نے کہا: "بہترین مرد اور خواتین طلباء کا یہ ایلیٹ گروپ ہمارے ملک کے مستقبل کیلئے حقیقی سرمایہ کاری ہے۔”

شیخ محمد مئی 2021 میں اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے 13 مئی کو 73 سال کی عمر میں انتقال ہونیکے سبب ان کی جگہ صدر منتخب ہوئے،

شیخ محمد بن زاید جنوری 2005 سے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسٹریٹجک منصوبہ بندی، تربیت، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button