خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ابوظہبی کی مرکزی سڑک کے لیے رفتار کی نئی حد کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ ابوظہبی-العین روڈ کے ایک حصے پرحد رفتار کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا کہ سڑک پرجاری مرمتی کاموں کی وجہ سے المفراق پل اور بنیاس پل کے درمیان رفتار کی حد میں تبدیلی کی جائے گی۔


لہذا، 30 دسمبر، جمعرات، سے اپریل 2022 تک، المفراق پل تا بنیاس پل سیکشن پرحد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

آئی ٹی سی نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ٹریفک کے اصول و ضوابط کی پابندی کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button