Uncategorized

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پوری قوم نے یکجا ہوکر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، عمران خان

خلیج اردو
16 دسمبر 2020
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قوم کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی یگانگت کی بدولت یہ ممکن ہوا کہ ہم امن کی جانب لوٹے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج سے 6 برس قبل آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کیخلاف دہشت گردی کے بدترین حملے سے قوم شدید کرب اور صدمے سے دوچار ہوئی اور پوری قوم نے یکجا ہوکر ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ٹھانی۔

مسٹر خان کا کہنا ہے کہ ہم پوری طرح پرعزم رہے اور اس حوالے سے قوم سے اپنے وعدے کی تکمیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سے چھ سال پہلے سولہ دسمبر 2014 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 133بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے تھے۔

اس واقعے نے پوری قوم کو شدید تکلیف میں مبتلا کیا اور اس کے بعد سیاسی اور عسکری اور سماجی قیادت نے ملکر ایک جامع قومی ایکشن پلان ترتیب دیا جس کے بدولت ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button