عالمی خبریں

اسرائیل کا شامی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، تنصیبات متاثر

خلیج اردو

شام :اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان  ہوا۔

 

شامی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ رواں ماہ میں دوسری بار کیا گیا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شام کے سب سے بڑے شہر حلب اور اس کے تجارتی مرکز کی طرف میزائل داغے۔

 

حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 

دریں اثنا اسرائیل کا ڈرون شام میں گر کر تباہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

فوج کے مطابق ڈرون معمول کی کارروائی پر تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فوج نے بیان میں یہ بھی کہا کہ فی الحال ڈرون سے کسی قسم کی معلومات لیک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button