عالمی خبریں

بھارت میں تربیتی طیارہ گرکر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی

خلیج اردو: بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button