عالمی خبریں

بھارت میں مندر میں کنویں کا فرش ٹوٹ گیا ، 35 افراد ہلاک

خلیج اردو

انڈیا :بھارت کے شہر اندورکے مندر میں کنویں کے اوپر  بنا فرش ٹوٹنے  سے متعدد افراد نیچے موجود کنویں میں جاگرے، کنویں سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے اعلیٰ حکام کو بذریعہ فون ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کے اعلیٰ حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ۔ رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے آس پاس کی گلیاں بہت تنگ ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آئی۔

اندور کے ضلع کلکٹر الیا راجہ کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کیں جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے اور 20 زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق مند رکے احاطے میں تعمیر اور کھدائی کا کام چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بھی کنویں کی دیوار کمزور ہونے کی وجہ سے اس کی چھت گرنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ چوہان سے اس معاملے میں تفصیلات معلوم کی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں اس حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی وزرا نے بھی اس حادثے پر اظہار رنج و غم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button