عالمی خبریں

شام میں امریکا کے جوابی حملے، 8 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو جاں بحق

خلیج اردو

 

واشنگٹن : ایرانی حمایت یافتہ ملیشا کے ڈرون اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں مزید چھ امریکی فوجیوں میں دماغی چوٹوں (ٹی بی آئی) کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

پینٹاگون نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملہ جس میں گزشتہ ہفتے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا تھا،حملے میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

 

پریس سکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے جنگجو ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب سے وابستہ تھے لیکن وہ ایرانی نہیں تھے۔

میڈیا کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ ملیشا کے ڈرون اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں مزید چھ امریکی فوجیوں میں دماغی چوٹوں (ٹی بی آئی) کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں اور امریکی فوج کے درمیان گزشتہ جمعرات کو ایک امریکی اڈے پر ابتدائی ڈرون حملےمیں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے تھے،

 

اس واقعے کے بعد سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 24 اور 25 مارچ کو مزید تین حملوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button