عالمی خبریں

روانڈا فوج کی فائرنگ کانگو کا جنگی طیارہ نشانہ بن گیا

 

خلیج اردو

 

کیگالی :روانڈا کی فوج نے تیسری بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے کانگو کے جنگی طیارے پر فائر کھول دیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر "Sukhoi-25 ” جنگی طیارے نے 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔

 

روانڈا فوج کی طرف سے کھولے گئے فائر نے جنگی طیارے کو دھڑ سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد طیارے نے جمہوریہ کانگو کے شہر گوما میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

 

ایئر پورٹ فائر بریگیڈ کی طرف سے طیارے میں لگی آگ کوبجھا دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ روانڈا نے 19 جنوری کو جاری کردہ بیان میں جمہوریہ کانگو کو غیر ملکی کرائے کے فوجی جمع کر کے جنگ کی تیاریوں میں ملوّث ہونے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

 

دوسری طرف جمہوریہ کانگو کا کہنا ہے کہ روانڈا ملک کے مشرقی حصے میں حملے کرنے والی ’23 مارچ تحریک ایم23 کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button