عالمی خبریں

سیکیورٹی کے ناقص انتظامات،برازیلیا کے گورنر 90 روز کیلئے معطل

خلیج اردو

برازیل :سابق صدر بولسونارو کے حق میں مظاہروں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے برازیلیا کے گورنر کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔

کانگریس اور سپریم کورٹ جیسے اہم عمارتوں پر حملے میں ملوث 400 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ برازيلی صدر لولا دا سلوا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حملے میں ملوث ایک ایک فرد کو جواب دینا ہوگا ۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی مورس نے وفاقی ڈسٹرکٹ کے گورنر ابنیس روچا کو مظاہروں کے دوران کانگریس اور سپریم کورٹ جیسی اہم عمارتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔

جسٹس الیگزینڈر نے ریمارکس دیے کہ نئے صدر کی حلف برداری کے فوری بعد مظاہروں کے نقصانات ان لوگوں کے ایما پر ہوئے جو ان عمارتوں کی حفاظت کے ذمے دار تھے۔

اس سلسلے میں 400 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، مظاہرین جسٹس الیگزینڈر پر طاقت کے ناجائز استعمال کا الزام لگا کر ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button