عالمی خبریں

گھوڑے کو ٹرین میں ساتھ لے کر سفر کرنیوالا شخص گرفتار

خلیج اردو: بھارت کے مغربی بنگال میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گھوڑے کا مالک اپنے پیارے جانور کو لے کر ٹرین میں چڑھ گیا اور اسے بھی مسافروں کی طرح سفر کرایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے ریلوے کے قانون کی خلاف ورزی پر جانور کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں گھوڑا ہونے کے سبب کئی مسافر خوف میں مبتلا ہوئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں میں کسی جانور کو سفر کرانے کی اجازت نہیں، اس کے لیے ٹرین میں ایک مکمل جگہ بُک کرانے کی ضرورت ہوتی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button