عالمی خبریں

ہولی کے جشن میں شہری نے ڈانس کے دوران چھری سینے میں مار کر اپنی جان لے لی

خلیج اردو: بھارت میں ہولی کے دوران گانے پر رقص کرتےہوئے شخص نے چھری سینے میں مار کر اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں جمعرات کو رات گئے پیش آیا جہاں ہولی مناتے ہوئے شہری گانوں پر رقص کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ 5 افراد ہولی مناتے ہوئے گانے پر ڈانس کررہے ہیں اسی دوران پیلے رنگ کی شرٹ میں ملبوس گوپال سولنکی جس کے ہاتھ میں چھری ہے رقص کرتے ہوئے اس نے اپنے سینے میں گھونپ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینے میں چھری لگنے کی وجہ سے وہاں موجود افراد اسے فوراً اسپتال لے گئے لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button