عالمی خبریں

آسٹریلیا میں کاغذی جہاز بنانے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوان طالبعلم نے میدان مار لیا

خلیج اردو: آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے کاغذی جہار اڑانے کی عالمی چیمپئن شپ پاکستانی نوجوان طالب علم نے جیت کر وطن عزیز کو ایک اور اعزاز دلوا دیا- دیار غیر میں ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوان طالب علم رانا محمد عثمان سعید نے کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ کا یہ مقبالہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں جیتا-

کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ میں میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور مقابلے میں کاغذ سے جہاز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اڑانے کے حوالے سے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا- جسے دیکھ کر شائقین نہ صرف محضوظ ہوئے بلکہ انہوں نے کھلاڑیوں کی بھی خوب حوصلہ افزائی کی-

مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے کاغذی جہاز بنائے تھے۔ یہ عالمی مقابلہ تین مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھا جن میں فاصلہ، ہوا میں وقت گذارنا اور فضاء میں کرتب دکھانے کی کیٹیگریز شامل تھیں- پاکستان نوجوان طالبعلم رانا محمد عثمان سعید نے فاصلے والی کیٹیگری میں مقابلے میں شریک دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد رانا محمد عثمان سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ دیکھا کہ عالمی مقابلے کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے پاس جو جہاز تھے انہیں اسکائی کنگ کہا جاتا ہے، تاہم میں نے اپنا جہاز مربع کاغذ کا مختلف انداز میں ڈیزائن کیا۔ پاکستانی نوجوان نے مزید بتیا کہ انہوں نے اس میں معمولی نوعیت کی تبدیلی کی جس کا انہیں اچھا نتیجہ ملا اور یہی میرے عالمی چیمپئن بننے کا سبب بنا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ کا وطن عزیز کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا اعزاز دلوانے پر انتہائی شکر گذار ہوں-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button