عالمی خبریں

پاک افغان سرحد پر برفانی تودے کی زد میں آکر 19 افراد جاں بحق

خلیج اردو: پاک افغان سرحد پر برفانی تودے کی زد میں آنے سے 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طالبان عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان سے پاکستان میں داخلے کیلئے پہاڑی درہ عبور کرتے ہوئے یہ افراد حادثے کا شکار ہوئے۔

افغان عہدیدار نجیب اللہ حسن ابدال کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن برفانی تودے کی جگہ پر تلاش کا کام کررہے ہیں، اب تک برفانی تودے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 19 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button