عالمی خبریں

برمنگھم میں افسوسناک واقعہ،برفیلی جھیل پر کھیلتے ہوئےچار بچے پانی میں جا گرے

خلیج اردو
برمنگھم: برطانیہ کے شہربرمنگھم میںبرفیلی جھیل پر کھیلتے ہوئےچار بچے پانی میں جا گرے۔ ریسکیوآپریشن کے بعد چاروں بچوں کو باہرنکال لیا گیا ہے۔

بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق عملے کو پہنچنے پر بتایا گیا کہ جھیل میں 6افراد گر چکے ہیں ۔

اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔جبکہ شہریوں کو منجمند تالاب، جھیلوں اور ندیوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ریسکیو فورس کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے۔ ہم جائے وقوعہ پر آگ اور بچاؤ اور ایمبولینس کے ساتھیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور مناسب وقت پر مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

 

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button