عالمی خبریں

تائیوان کے امور میں بیرونی مداخلت پر چین کا سخت انتباہ

خلیج اردو: چین کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسندی کی ہر سازش اور ہر بیرونی مداخلت کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

چین کی وزارت دفاع نے ایک پریس کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہاں کا مسئلہ چین کا ایک اندرونی معاملہ ہے جسے چین خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس معاملے میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چین کی وزارت دفاع کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے دعوی کیا تھا کہ چین تائیوان پر فوجی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع نے تاکید کی ہے کہ اس قسم کے دعوے بارہا سامنے آتے رہے ہیں اور تائیوان کو چین سے ملحق کئے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا اور وہاں کا مسئلہ چین کا ایک اندرونی مسئلہ ہے جسے چین خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس معاملے میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button