عالمی خبریںفن و فنکار

بھارتی گلوگار ’کے کے‘ دوران کنسرٹ انتقال کر گئے

خلیج اردو: انڈیا کے مشہور گلوکار ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی روزنامے ‘ہندوستان ٹائمز ‘کے مطابق ’کے کے‘ کلکتہ میں ایک تقریب میں لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر گرے اور جانبر نہ ہو سکے۔کرشنا کمار کناتھ معروف پلے بیک سنگر تھے اور وہ ’کے کے‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

کے کے نے اپنے گانوں کو پہلا البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز کیا تھا۔

کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور وہ تقریبات میں لائیو پرفارمنس کے حوالے سے مشہور تھے۔ ان کے کلکتہ میں ہونے والے آج کے کنسٹرٹ کے حوالے سے ان کے انسٹاگرام پیج پر چند گھنٹے قبل تک اپ ڈیٹس آتی رہیں۔

کے کے کی موت کی خبر سامنے آتے ہی انڈیا اور پاکستان کے ٹوئٹرپر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور شوبز سے وابستہ شخصیات، سیاسی لیڈرز اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button