عالمی خبریں

شاہ چارلس سوم کی تصویر والے پہلے سکے کی نقاب کشائی

خلیج اردو: برطانیہ کے رائل منٹ نے شاہ چارلس سوم کی تصویر والے پہلے سکے کی نقاب کشائی کی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عوام دسمبر کے آس پاس شاہ چارلس سوم کی تصویر والے سکے حاصل کرسکیں گے،جب 50 پینس کے سکے بتدریج گردش میں آجائیں گے۔

رائل منٹ نے جمعہ کو بتایا کہ سکے پر نئے بادشاہ کی شبیہ برطانوی مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے بنائی ہے اور اسے چارلس نے خود منظور کیا ہے۔ روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بادشاہ کی تصویر میں چہرہ بائیں جانب ان کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم کے مخالف سمت میں ہے۔

سکے پرکندہ شبیہ میں شاہ چارلس کو بغیر تاج کے دکھایا گیا ہے۔ پورٹریٹ کے ارد گرد ایک لاطینی تحریر کندہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "شاہ چارلس سوم، خدا کے فضل سے، عقیدے کا محافظ ہے۔”

الزبتھ کی زندگی اور میراث کو یاد رکھنے کے لیے 5 پاؤنڈ کا ایک الگ سے یادگاری سکہ پیر کو جاری کیا جائے گا۔ اس سکے کے ایک سائیڈ میں چارلس ، جب کہ دوسری طرف الزبتھ کے دو نئے پورٹریٹ بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button