عالمی خبریں

اپنی ماں کو قتل کرکے دیگر افراد کو یرغمال بنانے والا قاتل پولیس آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: جرمن پولیس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ مشرقی شہر ڈریسڈن میں اپنی ماں کو قتل کرنے اور بعد میں دو افراد کو یرغمال بنانے والے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

حکام نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ شہر کے مرکز میں کسی علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ ڈریسڈن کی کرسمس مارکیٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے جب کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پولیس آپریشن جاری رہا۔

پولیس نے صورت حال پر کنٹرول پانے سے قبل بتایا تھا کہ وہ مشتعل شخص سے مذاکرات کررہی ہے۔

ڈریسڈن پولیس نے بعد میں ٹویٹر پر لکھا کہ مشتبہ شخص آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔ 40 سالہ نوجوان کو مہلک زخم آئے جبکہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔

ڈریسڈن پولیس نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا کہ آیا یہ شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا یا خود زخمی ہونے سے مرا۔

40 سالہ جرمن پر اپنی 62 سالہ ماں کو قتل کرنے کا بھی شبہ تھا۔ پولیس نے ہفتے کی صبح شہر کے ایک اور حصے میں خاتون کو مردہ پایا تھا۔

ریڈیو ڈریسڈن نے اطلاع دی کہ اس شخص نے شہر کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں براڈکاسٹر قائم ہے۔ ریڈیو ڈریسڈن کے مطابق مبینہ طور پر اس نے فرار ہونے سے پہلے کئی گولیاں چلائیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button