عالمی خبریں

سابق افغان آرمی چیف مہاجر کیمپ میں کس حال میں ہیں ؟ تصویر وائرل

خلیج اردو: خبر رساں ادارے سماء کے مطابق سابق افغان آرمی چیف ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں فٹ پاتھ پر بیٹھے وہاں موجود دیگر عام تارکین وطن جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کسی گہری سوچ بچار میں گم عام لوگوں کی طرح فٹ پاتھ پر بے بسی کی حالت میں بیٹھے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس تصویر پر افغان عوام کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں لیکن افغان سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اسے امریکا کی سنگدلی قرار دے رہی ہے۔
صارفین سوال اٹھا رہے ہیں آخر کیوں سابق افغان آرمی چیف کے ساتھ بھی عام لوگوں جیسا سلوک کیوں روا رکھا جارہا ہے۔ سابق افغان حکومت کے حامیوں نے تو سابق آرمی چیف کیمپ کے بجائے امریکا کے کسی پوش علاقے میں منتقل کیے جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہیبت اللہ علی زئی کو کابل پر طالبان کے کابل پر قبضے سے چند دن قبل ہی ترقی ملی تھی، اس سے قبل وہ افغان اسپیشل فورسز کمانڈو یونٹ کے سربراہ تھے۔
سابق افغان صدر اشرف غنی نے انہیں 11 اگست کو ولی احمد زئی کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا نے کے بعد ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا تھا۔
ہیبت اللہ علی زئی سے قبل سابق افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کی غرض سے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button