عالمی خبریں

نیو دہلی : پولیس نے سفاک سیرئیل کلر کو گرفتار کر لیا جو مقتولین کو بے دردی سے مارتا تھا

خلیج اردو
05 دسمبر 2020
نیو دہلی : پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک خوفناک سیئریل کلر کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جس نے 24 ، 25 اور 26 نومبر کی رات پے درپے قتل کیے تھے اور مقتولین کو بے دردی سے مارا تھا۔پولیس نے جمعہ کو بتایا ہے کہ پالام ویہار اور گوروگرام سیکٹر کے پولیس نے باہمی اشتراک سے آپریشن کیا اور قاتل کو گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت بہار کے ضلع آراریہ کے رہائشی 22 سالہ محمد رازی کے نام سے ہوئی ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تےین پراسرار قتل کیے جانے والے افراد کے قاتل کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور کیس حل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش تین قتل کا ارتکاب کیا۔

اے سی پی کرائم پریت پال سانگوان نے بتایا کہ مجرم کو تفتیشی ٹیم کو موصول ہونے والے معلومات کے بعد جمعرات کو اِفکو چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 24 ، 25 اور 26 نومبر کی رات یہاں تین نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔

24 نومبر کو سیکٹر 29 پولیس اسٹیشن میں ایک لاش ملی تھی جب کہ 25 نومبر کو دہلی جے پور شاہراہ پر جارسا گاؤں کے قریب پارک سے ایک اور لاش ملی تھی جبکہ 26 نومبر کو سیکٹر 47 کی جھاڑیوں میں ایک نوجوان کی لاش ملی تھی کا کا سرط غائب تھا ۔ پولیس نے جمعہ کے روز جھاڑیوں سے ملی لاش کا سر برآمد کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے اہداف کی تلاش کرتا تھا اور ان افراد سے کہتا کہ وہ ان کے ساتھ شراب پی لیں اور اس کے بعد وہ ان کا افراد کا سامان لوٹنے کیلئے انہیں قتل کیا کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جمعہ کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے مزید تفتیش کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button