عالمی خبریں

مودی حکومت چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر فوجی کارروائی کرسکتی ہے۔ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

خلیج اردو: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی شائع کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بھارت اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور تناو کی حالت برقرار رہے گی جبکہ مودی حکومت اس دوران فوجی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے جس کا جواب بھارت فوجی کارروائی سے دے سکتا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ چین اور پاکستان کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کے جواب میں بھارت اپنی فوج تعینات کر سکتا ہے۔ 
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے باہر خطرات کی تشخیص کی سالانہ رپورٹ امریکی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ 
 
چین بھارت کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے باوجود بھارت اور چین کے تعلقات خراب ہوں گے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button