عالمی خبریں

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

خلیج اردو: کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے کابل کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔

کابل ائیرپورٹ پر مکمل سکیورٹی اور ائیرپورٹ سٹاف کے نہ ہونے اور لوگوں کے رن وے پر ہجوم کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

پی آئی اے نے یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔

مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button