عالمی خبریں

بریکنگ نیوز: فرانس کے شہر لیون میں ایک پادری کو گولی مار دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے ایک شہر لیون میں ایک چرچ میں ایک پادری کو گولی مار دی گئی، تاہم حملہ آور فرار۔

پادری پر ہفتے کے روز شام 4 بجے کے قریب حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ چرچ بند کر رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں۔

پادری یونان کا شہری ہے۔ پادری نے حملے  میں زخمی ہونے کے بعد خود ایمرجنسی سروس کو فون کیا جس پر ایمرجنسی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور پادری کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقعے سے فرار ہوگیا ہے تاہم پادری اسے پہچان نہیں پایا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ فرانس کے نیس شہر میں چاکو سے کیے جانے والے حملے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ جس میں ایک شخص نے چاکو سے حملہ کر کے تین شہریوں کو ہلاک کردیا تھا اور خاتون کی گردن کاٹ دی تھی۔

تاہم نیس چرچ میں ہونے والےواقع کے پیچھے چھپے مقاصد کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن فرانس کے صدر میکرون نے ملک بھر میں سکولوں، چرچوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی مزید حملوں کے خطرے پیش نظر بڑھا دی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button