عالمی خبریں

سعودی عرب اور ایران آپسمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں،روس کا دونوں پر زور

خلیج اردو

ماسکو: روس نے منگل کو ایران اور سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ ماسکو میں صضافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا کہ ہم اپنے سعودی اور ایرانی دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم تمام تضادات اور غلط فہمیوں کو مذاکرات کی میز پر ایک تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے "تیار” ہیں۔

 

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ایک بلاک بریکس میں شمولیت کے لیے الجزائر کی درخواست کے بارے میں پوچھے جانے پر بوگدانوف نے کہا کہ روس اس اقدام کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔

 

"ہمارے الجزائر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں … ہم اپنے دوستوں، شراکت داروں اور ہم خیال لوگوں کی اس خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ بریکس ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر فارمیٹس میں کام میں شامل ہوں جہاں ہم فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

بوگدانوف نے بتایا کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید ٹیبوون سال کے آخر تک روس کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شامی تصفیہ پر مذاکرات کا نیا دور قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 22-23 نومبر کو ہو گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button