عالمی خبریں

نظریہ مخالف بیان شائع کرنے کے معاملہ پر گارجین کی عمران خان کے دعوے کی تردید

خلیج اردو: برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق بیان کو اسکے تصور سے ہٹ کر پیش کرنے کے معاملہ پرعمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔

دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط بیان نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔

اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے سلمان رشدی پر حملہ کو ہولناک و افسوسناک قرار دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں بن سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button