عالمی خبریں

طالبان نے طالبات کو بیرون ملک تعلیم سے روک دیا

خلیج اردو- طالبان نے بعض طالبات کو جو قازقستان اور قطر میں تعلیم کے لیے جارہی تھیں ائیرپورٹ پر روک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل سے نکلنے والی طالبات کو بیرون ملک حصول تعلیم کے لیے جانے سے روک دیا اور صرف طلبا کو جانے کی اجازت دی گیی۔

مذکورہ طالبات قازقستان اور قطر اعلی تعلیم کے لیے جارہی تھیں۔

طالبان برسراقتدار آنے کے بعد سے طالبات اور خواتین کی تعلیم میں رکاوٹ بن چکے ہیں اور اس وقت صرف چھٹی کلاس تک طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گیی ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے بیان میں کہا ہے کہ وہ طالبات کی تعلیم کے مخالف نہیں تاہم افغانستان اور یورپ کا مقابلہ یا موازنہ درست نہیں۔

طالبتان ترجمان سهیل شاهین نے قطر میں فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ طالبات کی تعلیم کے مخالف نہیں اور اس وقت لاکھوں طالبات پرائمری اسکولوں میں مصروف عمل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت مختلف تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں خواتین مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button