عالمی خبریں

افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

خلیج اردو: امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے گزشتہ روز آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

سی این این کے ذرائع کے مطابق امریکا سے پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں، سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button