عالمی خبریں

اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کیلئے ہوائی پروازیں بحال کر دیں

خلیج اردو
03 ستمبر 2021
کابل : اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر شمالی اور جنوبی افغانستان کیلئے پروازوں کی بحالی کرائی ہے۔ یہ کابل کے سقوط کے بعد ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر چلنے والی ہوائی سروس نے پروازوں کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ افغانستان میں 160 فلاہی تنظیموں کی سرگرمیوں کو بحال کر سکے۔

یہ پروازیں پاکستان کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شمالی افغانستان میں مزار شریف اور جنوب میں قندھار سے ملائے گی۔ اس نوعیت کی پرواز 29 اگست کو مزار شریف پر اتر چکی تھی۔

ان پروازوں کو عالمی پروگرام برائے خوراک نے شروع کیا ہے۔ ترجمان دوجارک نے کہا ہے کہ مزید علاقوں کیلئے پروازیں چلانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

ان پروازوں میں ادویات اور دیگر طبی آلات شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button