خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب میں حجاج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

حجاج سخت احتیاتی تدابیر کے ساتھ مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکتے ہیں

( خلیج اردو دبئی ) سعودی عرب میں حاجیوں کی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔حجاج سخت احتیاتی تدابیر کے ساتھ مکہ مکرمہ میں داخل ہورہے ہیں ۔

Photo Gulf News

سعودی محکمہ صحت کی ٹیمیں جدہ میں کینگ عبدلعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ میں موجود ہے جہاں پر حجاج کا پہلا دستہ پہنچ گیا جو 1 ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔

Gulf News photo

اس سال حج میں 169 ممالک کے لوگ شریک ہونگے جو حج کے لئے سعودی عرب میں پہلے سے موجود تھے اور مختلف شہروں مدینہ ،ریاض، اباء،تبوک اور جزان سے مکہ مکرمہ میں داخل ہورہے ہیں ۔

Photo Gulf news

سعودی عرب نے کویڈ 19 کی وبائی صورتحال کی وجہ سے حجاج کی تعداد 10 ہزار افراد تک محدود رکھی ہے ۔ حجاج کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ، ماسک پہننا شامل ہے۔

Gulf news photo

سعودی عرب حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس سال حجاج میں 70 فیصد لوگ غیر ملکی جبکہ 30 فیصد افراد سعودی کے رہائشی ہونگے۔

حجاج 25 جولائی سے 29 جولائی تک ہوٹل میں رہنگے جس کے بعد انکو مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی ۔

حج کے دوران محکمہ صحت کے حکام مسلسل حجاج کا درجہ حرارت چیک کرنگے جبکہ مناء سے 20 کلو میٹر دور سعودی محکمہ حج نے حجاج کی سہولت کے لئے ٹاور کے تیار کر رکھا ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button