خلیجی خبریںعالمی خبریں

برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دے دیا

خلیج اردو: برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے جبکہ حماس کے پاس جدید ہتھیار اور دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے پابندی کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت جلد ملکی پارلیمنٹ سے رجو ع کرے گی۔

اس پابندی کے بعد کوئی بھی برطانوی شہری اس کی حمایت نہیں کرسکے گا جبکہ جھنڈے اور دیگر ملبوسات پر بھی پابندی ہوگی۔

اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی حماس پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button