ٹپس

دبئی میں اب آپ صرف ایک درہم میں کرایے پر سائیکل لے سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور سیاح اب پورے دن کیلئے سائیکل صرف ایک درہم میں کرایے پر لے سکتے ہیں اور یہ آفر کریم کی جانب سے چوبیس اور پچیس دسمبر کیلئے پیش کی گئی ہے۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق روزانہ کے پاس پر آفر دینے کی وجہ کریم کی جانب سے ایک ملین ٹریپ کی رجسٹریشن مکمل ہونا ہے۔

یہ سروس کریم اور آر ٹی اے کے درمیان شراکت داری کے باعث دی گئی ہے۔

اس سنگِ میل کو حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کیلئے دونوں اداروں نے سروس کے اس خوش نصیب کو جنہوں نے زیادہ ٹریپس کیے یا وہ ملین واں صارف ہو ، پوری ایک سال کی مفت سبسکریپشن دی ہے۔

سوفی اسٹیورٹ نے کریم سائیکل کا دس لاکھ صارفین مکمل کرنے والا سفر مکمل کیا اور راجیش ماگرانتھی اور نتاشا روکاوشنکووا کریم بائیک کی لانچ کے بعد سے کریم بائیک کے سب سے زیادہ فعال صارفین تھے کیلئے یہ انعامات پیش کیے گئے ہیں۔

کریم کی یہ بائیک سروس صارفین کو صحت مندانہ زندگی گزارنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے۔ عام طور پر لوگ عوامی ٹرانسپورٹ کیلئے پہنچنے کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں۔

یہ شہر بھر میں مصروف علاقوں کو کوور کرتا ہے۔ دبئی مرینا ، جمیراہ ساحل سمندر روڈ ، جمیرہ لیک ٹاؤرز ، دی گرین ، برشہ ہائیٹس ، دبئی واٹر کنال ، دبئی مڈیا سٹی ، ڈاؤن ٹاؤن دبئی اور القادرہ کے مصروف علاقوں کو سروس فراہم کرتے ہیں۔راس الخیمہ اور المنخول بھر میں یہ سہولت پورے شہر میں ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق ، سائیکل کے صارفین میں سے سولہ فیصد روزمرہ کی بنیاد پر اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ پچیس فیصد اسے ہفتے میں ایک بار استعمال کرتے ہیں۔

صارفین میں سے 33 فیصد کا خیال ہے کہ کریم بائیک سفر کو آسان بناتی ہے۔ 55 فیصد کا خیال ہے کہ یہ ورزش کیلئے اچھی ہے جبکہ 60 فیصد اسے تفریحی سرگرمی سمجھتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button