متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات: 50 درہم میں تیز ترین کورونا ٹیسٹ کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

یو اے ای حکام کی جانب سے کم وقت میں کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے لیزر ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا اور اس کی رپورٹ منفی آنا لازمی ہے۔ اگر آپ ابو ظہبی جانا چاہتے ہیں اور تیز ترین کورونا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو ذیل میں مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔

یو اے ای حکام کی جانب سے کم وقت میں کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے لیزر ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ جس سے ٹیسٹ رپورٹ 5 منٹ میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی ٹیسٹ کیا ہے اور کہاں سے کروایا جا سکتا ہے؟

یو اے ای حکام کی جانب سے گنتوت بارڈر پر لیزر ٹیکنالوجی ٹیسٹ کی لیبارٹری قائم کی گئی ہے جو کچھ منٹوں ٹیسٹ رپورٹ دے دیتی ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی ٹٰیسٹ کے لیے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے اور پھر لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے خون کورونا کی وجہ سے ہونے والی سوجن کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

یہ ٹیسٹ کیسے کروایا جا سکتاہے؟

ٹیسٹ کروانے کے خواہاں افراد کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے حکام نے ٹیسٹ کے لیے آنے سے پہلے ایڈانس بکنگ کو لازمی قرار دیا ہے۔ ایڈوانس بکنگ کروائے بغیر ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

ذیل میں دیے گئے لنک سے آپ ایڈوانس بکنگ کروا سکتے ہیں:

https://ghantoot.quantlase.com/appointment/update-details/

اس ٹیسٹ کی قیمت کتنی ہے؟

لیزر ٹیکنالوجی ٹیسٹ کی قیمت 50 درہم ہے۔

ٹیسٹ لیبارٹری کہاں واقع ہے؟

یہ لیبارٹی دبئی اور ابوظہبی کے گنتوت بارڈر پر بنائی گئی ہے۔

ٹیسٹ رپورٹ کتنی دیر میں آئی گئی؟

خون کا نمونہ لینے کے 5 منٹ بعد ٹیسٹ رپورٹ آجائے گی۔

ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کی صورت میں آپ کو RT-PCR کروانا پڑے گا۔ اس ٹیسٹ کی رپورٹ آجانے تک آپ کو اپنے گھر میں رہان ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button