عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

برج خلیفہ سے بھی کئی گناہ بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا

خلیج اردو
ابوظہبی: برج خلیفہ سے بھی بڑا ایک سیارچہ خلا میں زمین کے قریب سے بحفاظت گزر گیا. ماہرین نے بتایا کہ یہ سیارچہ متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے میری زمین کے قریب سے گزرا۔متحدہ عرب امارات میں خلائی ماہرین گھنے بادلوں کے باعث اس منظر کو دیکھنے سے قاصر رہے۔

 

ماہرین فلکیات کے مطابق مذکورہ سیارچہ زمین سے 1.9 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر گزرا۔ماہرین نے سیارچے کے سائز اور زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے اس کو خطرناک قرار دیا۔ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 200 برسوں تک کوئی بھی سیارچہ زمین کی اتنے قریب نہیں آئے گا۔

 

متحدہ عرب امارات میں فلکیات اور سیاروں سے دلچسپی رکھنے والے افراد مختلف کیمروں کے ذریعے اس سیارچے کو دیکھنے کے خواہش مند تھے تاہم ملک بھر میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔کئی افراد نے سیاسی کے سفر کو کو امریکی خلائی ادارے ناسا اس کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا۔

ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف یونیورسٹیوں میں خلائی علوم کو سمجھنے اور فلکیات کی تعلیم کے لئے سیارچے کو ایک مثال کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button