متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

دبئی میں برطانیہ نژاد منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

دبئی پولیس کے مطابق مجرم کا برطانیہ میں 16 سالہ مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے

(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے برطانیہ نژاد منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے گروہ کولن گن کے سر غنہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

دبئی پولیس کے مطابق کولن گن نامی گروہ برطانیہ میں منشیات اور اسلحے کے کاروبار میں ملوث رہا ہے۔
لیفٹنٹ جنرل عبداللہ خلیفہ آل مری کمانڈر این چیف دبئی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی پولیس کو انٹر پول کی جانب سے "کریج مارٹن” غیر قانونی دھندے میں ملوث گروہ کولن گن کے سرغنہ کو گرفتار کرنے کا ریڈوانٹ موصول ہوا جس کے بعد اسکو گرفتار کر لیا گیا ۔

کولن گن گروہ کے لیڈر کو دبئی پولیس کہی دنوں سے دیکھ رہی تھی مگر اصل موقع پر اسکو گرفتار کر کیا گیا جب وہ گھر چھوڑ کر گاڑی میں کہی جارہا تھا ۔

دبئی پولیس کے مطابق کولن گن گروہ کا برطانیہ میں 16 سالہ مجرمانہ ریکارڈ ہے اور اسلحے کی نوک پر متعدد چوری کے الزامات بھی اس پر ثابت ہوئے ہیں ۔ اس گروپ پر بریمنگم میں ایک جیولری شاپ میں ایک دوکاندار کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button