فن و فنکار

دل دل پاکستان” جیسے مقبول ترین ملّی نغمے کے خالق نثار ناسک کا 81واں یوم پیدائش،، ملّی نغمے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا گیا ہے۔

خلیج اردو
دل دل پاکستان” جیسے مقبول ترین ملّی نغمے کے خالق نثار ناسک کا 81واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے،،، ملّی نغمے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا گیا ہے۔

 

معروف شاعر اور دو کتابوں کے مصنف نثار ناسک آج زندہ ہوتے تو اپنا 81واں یوم پیدائش مناتے،،، لیکن ان کے مداح آج بھی ان کا یوم پیدائش نہیں بھولے۔ نثار ناسک 15فروری 1943کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ،،، انہوں نے اردو کے ساتھ، ساتھ پنجابی میں بھی شاعری کی۔

 

نثار ناسک کی وجہ شہرت ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بنا،،، جسے مرحوم جنید جمشید اور ان کے دوستوں نے گایا تھا،،، یہی وہ نغمہ تھا،،، جس نے جنید جمشید کو بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا۔

 

نثار ناسک 3جولائی 2019 کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے،،، ثار ناسک کی دو کتابیں ”چھوٹی سمت کا مسافر“ اور ”دل دل پاکستان“ بھی شائع ہوچکی ہیں،،، انہیں ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا،،، جبکہ پی ٹی وی نے بھی انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button