عالمی خبریں

کیلی فورنیا میں فائرنگ، 72 سالہ حملہ آور مردہ برآمد

خلیج اردو

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے واقعے میں فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ لاس اینجلس کے مشرق میں واقع شہر مونٹیری پارک میںگزشتہ شب فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کو ہلاک جبکہ 10 کو زخمی کرنے والا بندوق بردار ہلاک ہو گیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس شیریف رابرٹ لونا کے مطابق پولیس مطلوبہ ملزم کی وین کےقریب پہنچی تو فائرنگ کی آواز آئی جس کے بعد مطلوبہ شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کےنام سے ہوئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں نے مشتبہ شخص کی وین کو گھیرے میں لے کر اس میں گھسنے سے پہلے دو گھنٹے سے زائد عرصے تک اسے گھیرے میں رکھا۔

اس واقعے کے بعد لاس اینجلس میں واقع مونٹری پارک کے شمال میں واقع الہمبرا کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں بھی مسلح حملہ کیا گیا تھا مگر لوگوں کی بر وقت مداخلت سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے تمام سرکاری عمارتوں پرامریکی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کی۔

وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ کے متاثرین کے احترام میں 26 جنوری تک امریکی پرچم سرنگوں رہےگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button