عالمی خبریں

ہندوستانی پولیس کو مطلوب، 15 برس سے فرار ملزم گرفتار

خلیج اردو

 

انڈیا : ممبئی میں مفرور ملزم 15 برس بعد پولیس ہتھے چڑھ گیا، ملزم 15 برس تک شناخت بدل کر غائب رہا۔

 

این ڈی ٹی وی کے مطابق 38 سالہ پراوِن اشوبا جدیجا کو سنیچر کے روز گرفتار کیا گیا۔

 

ملزم مالی گھپلے میں مطلوب تھا اور وہ خود کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا ایجنٹ ظاہر کر رہا تھا۔

 

پولیس نے ملزم کو سونے کے بنے ہوئے دو دانتوں کی مدد سے پہچان کر گرفتار کیا۔

مذکورہ ملزم ایک کپڑے کے سٹور پر بطور سیلز مین کام کرتا تھا جہاں اس نے 2007 میں مالک کے 40 ہزار انڈین روپے کا غبن کیا تھا۔

اس کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم پراوِن اشوبا اپنی شناخت بدل کر انڈیا کی ریاست گجرات چلا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کی پہچان تین ناموں سے ہوئی، پراوِن اشوبا جدیجا، پراوِن سنگھ اور پرادیپ سنگھ کے نام سے ہوئی۔

بیان کے مطابق ’اس شخص پر دھوکہ دہی اور پولیس کو چکمہ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس نے گرفتاری کے چند دن بعد ضمانت حاصل کر لی تھی۔‘

’ضمانت پر رہائی کے بعد پراوِن اشوبا دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کی بجائے ممبئی سے فرار ہو گیا۔ پھر عدالت نے اسے مفرور قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button