عالمی خبریں

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرح کے بالوں والے 3 ماہ کے بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم

 

خلیج اردو آن لائن:

شاید برطانوی وزیر اعظم کو اس بات کا علم نہ ہو لیکن سررے کاؤنٹی میں ایک بچہ انکا مقابلہ کرنے کے لیے بڑا ہو راہا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ سررے کاؤنٹی بورس جانسن کا انتخابی حلقہ نہ ہو لیکن اس کاؤنٹی میں ایک ایسا 3 ماہ کا بچہ رہائش پذیر ہے جس کے بال بورس جانسن کے بالوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔ بات ہو رہی ہے کہ تین ماہ کے ڈیوڈ نامی برطانوی بچے کی جس کے تین ماہ کی عمر میں بورس جانس کی طرح گھنے اور لمبے سنہری بال ہیں۔ اپنے ان بالوں کی وجہ سے ڈیوڈ برطانیہ میں ایک سیلبرٹی بن چکا ہے۔

اس بچے نے پیدائش کے وقت ہی نرسوں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ اس بچے کی خاص بات یہ ہے کہ اس سر پر 3 ماہ کی عمر میں تین سال کی عمر کے بچوں سے زیادہ بال ہیں۔ اور ان بالوں کا رنگ اسٹائل بورس جانسن سے ملتا ہے۔

برطانوی میڈٰیا کے مطابق ڈیوڈ مارچ میں پیدا ہوا اور اب وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کے ساتھ تصویریں بنانے خواہاں ہوتی ہے۔ جبکہ بچے کےماں باپ کے بالوں کا رنگ سیاہ اور وہ ابھی تک یہ نہیں جان پائے کہ ان کے بچے کے بالوں کا رنگ سنہری کیسے ہے۔

ڈیوڈ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد مختلف صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کو تو یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ بچے کی اصلی تصویریں ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بچے کی تصویریں دیکھتے ہی اسے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملانا شروع کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ "بچے کا احترام کیا جائے، یہ بورس سے زیادہ خوبصورت ہے”۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button