عالمی خبریں

برازیل میں پہاڑ سیاحوں پر آگرا، 5 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

خلیج اردو: برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کو گھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button