عالمی خبریں

تیس سیکنڈ میں کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن، ماہرین حیران

خلیج اردو: برطانیہ کے امپیریئل کالج لندن کے ماہرین نے سوئمنگ پولز کے پانی میں کرونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے زندہ رہنے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا۔

ماہرین طویل مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ جن سوئمنگ پولز کے پانی میں کلورین شامل ہوتا ہے وہاں کرونا وائرس تیس سیکنڈ تک ہی زندہ رہ سکتا ہے۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ کلورین کا حامل پانی 30سیکنڈ میں ہی اس موذی وائرس کو مارڈالتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سوئم انگلینڈ، واٹر بے بیز اور رائل لائف سیونگ سوسائٹی کی معاونت سے کی گئی، جس کے نتائج میں ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ سوئمنگ پولز  سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ انتہائی کم ہے۔

ٹیم کے سربراہ وینڈی بارسلے نے کہا کہ ’تحقیق کے دوران ہم نے وائرس سے آلودہ مواد کو سوئمنگ پولز سے حاصل کیے جانے والے پانی میں ملایا تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کرونا تیس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سوئمنگ پولز  مالکان کو تاکید کریں گے کہ وہ پولز میں 1.5ملی گرام فی لیٹر کے تناسب سے کلورین استعمال کریں، جس کی کثافت 7.0ہو، اس تناسب سے پانی اور کلورین کا  آمیزہ کرونا وائرس کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button