عالمی خبریں

کرونا وائرس : گوگل ملازمین نے ویکسینشن رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی تنخواہ بند کرنے اور نوکری سے نکالنے کا عندیہ دے دیا

خلیج اردو 15 دسمبر 2021
کیلیفورنیا : انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی مثال آپ کمپنی گوگل نے اپنے ملازمین کو بتایا ہے کہ اگر وہ کرونا وائرس ویکسین سے متعلق رولز تھوڑیں گے تو ان کی تنخواہ بند کی جائے گی جو ملازمین کو نوکری سے نکالنے پر آکر رکے گی۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کہ گوگل کی قیادت کی طرف سے جاری کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو 3 دسمبر تک اپنی ویکسینیشن کا اسٹیٹس ظاہر کرنے اور اس بابت ثبوت دکھانے والی دستاویزات اپ لوڈ کرنے یا طبی یا مذہبی چھوٹ کیلئے درخواست دینے کا وقت تھا۔

لیکن استثنیٰ کی تاریخ گزر جانے کے بعد گوگل نے کہا ہے کہ وہ ان ملازمین سے رابطہ کرنا شروع کر دے گا جنہوں نے اپنا اسٹیٹس اپ لوڈ نہیں کیا تھا یا ان کی ویکسینیشن نہیں کی گئی تھی اور جن کی استثنیٰ کی درخواستوں کو انتظامیہ نے منظور نہیں کیا تھا۔

سی این بی سی نے رپورٹ کیا کہ جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہیں کی ہے انہیں 30 دنوں کیلئے پیڈ انتظامی چھٹی پر رکھا جائے گا جس کے بعد چھ ماہ تک بغیر معاوضہ کی چھٹی اور آخر کار برطرفی ہوگی۔

جب روئٹرز نے گوگل سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے سی این بی سی کی رپورٹ پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن یہ بتایا کہ ہم اپنے ملازمین کی مدد کرنے کیلئے ہر ممکنہ حد تک پرعزم ہیں جو ویکسین کروا سکتے ہیں اور مضبوطی سے اپنی ویکسی نیشن پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں گوگل نے آفس میں واپسی کیلئے اپنی پالیسی میں تاخیر کی۔ اومیکرون وائرس کی وجہ سے گوگل نے کچھ ویکسین نہ کروانے والے ملازمین کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جس کے بعد یہ اعلامیہ سامنے آیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button