عالمی خبریں

لبنان میں پیش آیا انوکھا واقعہ: وفات پانے والا شخص تدفین سے کچھ لمحے پہلے زندہ ہوگیا،ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

لبنان میں سوشل میڈیا پرایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں خیال کیا گیا تھا کہ وہ مر گیا ہے لیکن قبرستان میں تدفین سے عین قبل اس کو سی پی آر کی مدد سے دوبارہ زندہ کر لیا گیا۔

مصر میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعہ کے دو دن بعد یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔ یہ واقعہ لبنان کے شمال مشرقی شہر ہرمیل میں پیش آیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفات پانے والے شخص کے لواحقین اس کی تدفین سے پہلے اس کے گرد سوگوار کھڑے رو رہے ہیں۔ لیکن میت میں اچانک حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جس کے بعد لواحقین اسے طبی امداد دینے کی کوشش کرتے ہیں اور فوری طور پر اسے ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لیجایا جاتا ہے۔

اس سے کچھ دن قبل مصر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آٰیا تھا۔ جس میں تدفین سے قبل میت نے سانس لیا تو اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button