عالمی خبریں

مصر: بیٹی کی میت دیکھ کر ماں صدمے سے چل بسی

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خون کے بہاؤ میں شدید حد تک کمی واقع ہونے کی وجہ سے جانبحق ہونے والی بیٹی کی میت دیکھ کر مصری ماں صدمے سے چل بسی۔

ماں اپنی بیٹی کی موت صدمہ برداشت نہ کر سکی اور موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی۔ اب ماں اور بیٹی کو ایک ہی وقت میں دفن کیا جائے گا۔

مصری میڈیا کے مطابق طالبہ روفیدہ عادل سوڈانی دارالحکومت خرطوم کی ابن سینا یونیورسٹی میں فزیو تھراپی اور بحالی کی ری ہیبلیٹیشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہی تھی جہاں اس کی موت ہو گئی۔ جب اس کی لاش قاہرہ پہنچی تو ماں نے اپنی بیٹی کو آخری بار دیکھنے کا کہا اور جب اس نے اسے دیکھا وہ اس صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور موقع پر ہی چل بسی۔

مصری اخبار الوطن کے مطابق روفیدہ کی میت مصر واپس بھیجنے کے لیے ساتھی طلباء نے مدد کی۔ انہوں نے اس کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اور سوڈان میٰں پانی کی شکار علاقوں میں کنویں بنوانے کے لیے چندہ بھی اکٹھا کیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button