عالمی خبریں

انسانی فضلہ دیں اور ڈالرز کمائیں

خلیج اردو: سیرس تھیراپیوٹکس نامی امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک حیران کن اعلان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ جو بھی صحت مند شہری روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کو اپنا فضلہ فراہم کرے گا کمپنی اس کے عوض شہری کو 1200 ڈالر ماہانہ ادا کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کی کمپنی نے ’گڈ نیچر‘ کے نام سے ایک پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کلوسٹریڈیم ڈیفیشل نامی بیکٹریا پر ہیضے کے بہترین علاج کے طور پر تحقیق کی جائے گی۔

گڈ نیچر نامی پراجیکٹ کا اعلان 18 سے 50 سالہ تک کے ایسے افراد کے لیے کیا گیا ہے جن کا ہاضمہ اچھا ہو ، وزن نارمل ہو، جو سگریٹ نوشی، منشیات اور الکوحل کا استعمال نہ کرتے ہوں جب کہ پراجیکٹ میں شامل افراد آنتوں یا معدے کی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

اس کے علاوہ پراجیکٹ میں شامل ہونے والی خواتین کے لیے حاملہ نہ ہونا ضروری ہے۔

کمپنی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے افراد کمپنی کو روزانہ یا پھر مخصوص وقت کے دورانیے کے ساتھ اپنا ٹھوس فضلہ فراہم کریں گے اور کمپنی اس کے عوض انہیں 1200 ڈالر فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button