عالمی خبریں

کرونا وائرس سے بچاؤ : سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں نے جیل کو آگ لگا دی

خلیج اردو
بینکاک : سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں نے ایک تھائی جیل کو دو دنوں کے کرونا انسدادی مہم کے دوران آگ لگا دی ۔ حکام کی جانب سے نظم و ضبط کی کوششوں کے دوران کچھ قیدی زخمی ہوگئے ہیں۔

تھائی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جدوجہد کی ہے – محکمہ اصلاح کے مطابق 87,000 سے زیادہ قیدیوں میں اب تک کرونا سے 185 اموات ہوئیں ہیں۔

جمعرات کی رات سے جنوبی تھائی جیل میں تقریباً 400 قیدیوں کے ہنگامہ آرائی کے بعد حکام ہونے والے نقصان کا اندازہ لگاررہی ہے۔ قیدیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو ان سے الگ کیا جائے۔

اس جیل میں 2,100 سے زیادہ کی آبادی ہے اور تین سو قیدیوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ساتھی قیدیوں نے جمعے کی شام سونے والی جگہوں پر آگ لگائی۔

حکام نے کہا ہے کہ ربڑ گولیوں کی وجہ سے چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کرابی حکومت کے عہدیدار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے۔

تھائی لینڈ کے 281,535 قیدیوں میں سے تقریباً 93 فیصد قیدیوں کو مکمل طور پر ویکسین دی جا چکی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button